HOME | SEARCH | LOG IN | SIGN UP
تعارف مشاورت تعلیم تقریبات طبّی سروس میڈیا نوٹس بورڈ
سربراہ کا پیغام
مرکزِ ھذا کا تعارف
تنظیمی ڈھانچہ
سنگِ بنیاد و تاریخ
سہولیات و سروسز
مرکزِ ھذا کے اوقاتِ کار
نقشہ و جائے وقوع
 Home > تعارف > مرکزِ ھذا کا تعارف
    مرکزھذا کا تعارف
 
کوریا کا شمار نوّے کی دھائی کے اوائل میں جب ترقیّ یافتہ ممالک کی صف میں ہونا شروع ہوا تو غیر ملکی مزدوروں نے کوریا آنا شروع کیا اور ان کے لیے کوریا میں مزدوری کرنے کی راھیں استوار ہوئیں۔ 1988 میں خصوصاً جب سیول اولمپک منعقد ہوئیں تو اس کے بعد ملکی معیشت کو چار چاند لگنے لگے اور ملکی مزدوروں نے اپنے حقوق اور صحت کے معاملات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گندے ، خطرناک اور مشکل کاموں سے کنارہ کشی کرنا شروع کی جس کی وجہ سے تھری ڈی کام کی جگہوں پر افرادی قوت کا بحران پیدا ہونا شروع ہوا۔
اگر ہم 1990 کے بعد کے دور کا بنظرِ غائر جائزہ لیں تو اس دور میں لاتعداد غیر ملکی مزدوروں نے کوریا داخل ہوتے ہوئے کام کرنا شروع کیا۔ اگر ہم منسٹری آف جسٹس ، امیگریشن بیورو کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ اس وقت کوریا میں مقیم غیر ملکی مزدوروں کی تعداد 5 لاکھ افراد سے تجاوز کر چکی ہے۔ کوریا میں کام کرنے والے یہ غیر ملکی مزدور کورین زبان ، قوانین ، اور کورین معاشرت کو نہ جاننے کی وجہ بہت سی مشکلات کا شکار ہیں۔ خصوصاً تھری ڈی کام کرنے کی جگہوں جہاں پر غیر ملکی مزدور انتہائی مشکل کام کرنے کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی ، مار پیٹ ، صنعتی حادثات ، مختلف طرح کے حادثات اور بیماریاں وغیرہ کا شکار ہیں اور معاشرتی افراط و تفریط ان کو انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے ان کا جائز حق حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
"کوریا غیر ملکی مزدور فلاحی مرکز" اسی طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بنایا جانے والا مرکز ہے۔ مرکز ھذا کی طرف سے چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کی وساطت سے غیر ملکی مزدوروں کے لیے غیر معمولی و ضروری تعلیمی پروگرام چلائے جاتے ہیں ، کوریا کی معاشرت کا تعارف و تربیت کرنا ، غیر ملکی مزدوروں کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے ان کو درپیش مشکلات میں مشاورت مہیا کرنا ، اور غیر ملکی مزدوروں کی آمد پر ان کے لیے مختلف طرح کے فلاحی انتظامات کی فراہمی کرنا جیسے امور کے تحت مرکز ھذا غیر ملکی مزدوروں کے لیے خوشی و ذہنی کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ نتائج پر بات کریں تو ان انتظامات کا مقصد کوریا کے وقار کو برقرار رکھنا اور دنیا میں کوریا کی پہچان کہ غیر ملکی مزدوروں کے لیے فلاحی کاموں میں کوریا کس قدر آگے ہے کو تقویت بخشنا ہے۔
حالیہ دور معاشرتِ عالم کا دور ہے اور اس دور میں بسنے والے سب انسان ایک بھائی چارے کی لڑی کی کڑیاں ہیں۔ ملکی سرحدیں اب ناپید ہوتی نظر آتی ہیں۔ فردِ واحد کی عزت و احترامِ مذھب ، اس کے زبان و مادرِ وطن کو احترام کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ "کوریا غیر ملکی مزدور فلاحی مرکز" ، اسی مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے غیر ملکی مزدوروں کے انسانی حقوق میں بہتری اور فلاحی کاموں میں امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
 
 
 
Jump to:  
 


dsgsalgfasdhgsdfbas 1 Dong, Guro-Gu, Seoul.
Copyright by 2004 MigrantWorkers Center in Korea. All right, reserved. Representative : Son Jong Ha
Supported by ONTOIN